الیکشن میںکامیابی پربیڈن روڈ کے تمام تاجروں کے شکر گزار ہیں،نو منتخب صدر رانا عثمان عالم

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) انجمن تاجران بیڈن روڈ کے نو منتخب صدر رانا عثمان عالم نے کہا ہے کہ ہماری یونین بیڈن روڈ کے تمام تاجروں کی مشکور ہے کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کیا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیڈن روڈ کے تاجروں نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اس نام نہاد یونین کو مسترد کرتے ہوئے اپنے منتخب کردہ نمائندوں کو بازار کے انتظامی امور سونپ دیئے ہیں ۔

رانا عثمان عالم نے کہا کہ ہمارا منشور بیڈن روڈ کے تاجروں کے بنیادی مسائل کو حل کروانا ہے جس میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر ، سیوریج سسٹم کی بحالی ،کلوز سرکٹ کیمرے ، بہترین سکیورٹی سسٹم، سٹریٹ لائٹس سمیت صفائی کا نظام شامل ہے ۔ اس موقع پر یونین کے عہدیداران سینئر نائب صدر شیخ ضیاء، نائب صدر میاں اظہر ، نائب صدر تنویر بٹ ، جنرل سیکرٹری طارق جاوید ، جوائنٹ سیکرٹری میاں حماد ، فنانس سیکرٹری مزمل ریاض اور سیکرٹری انفارمیشن بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :