زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

گوجرانوالہ ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) رحمان کالونی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا ،بتایا گیا ہے کہ ھچھر والی کا مشتاق جوکہ رحمان کالونی میں زیر تعمیر مکان میں حسب معمول کام میں مصروف تھا کہ اس دوران مکان کی چھت گر گئی جس کے باعث مشتاق ملبے تلے دب کر دم توڑ گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے مزدور کی نعش کو ملبے کے نیچے سے نکال کر اسے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :