Live Updates

منشیات فروشوں کو ٹکٹ دینے والوں کا نظریہ کھل کر قوم کے سامنے آ گیا ہے، علی اشرف مغل

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

گوجرانوالہ ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) منشیات فروشوں کو ٹکٹ دینے والوں کا نظریہ کھل کر قوم کے سامنے آ گیا ہے ۔ ایفی ڈرین کیس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نوجوان نسل کو تباہ کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ ملہی چوک میںہونیوالے جلسے کو دیکھ کر ہمارے مخالفین کے دل شکستہ ہو گئے ہیں ۔ رہی سہی کسر ووٹر بلے پر ٹھپے مار کر پوری کر دینگے ۔

الیکشن جیت کر حلقہ سے منشیات فروشوں کا صفایا کر کے نوجوان نسل کو تباہی سے بچائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار این اے 82 تحریک انصاف کے امیدار علی اشرف مغل نے ملہی چوک میں ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں عمران خان کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ جلسہ میں کارکنان کا لہو گرمانے کیلئے پارٹی ترانے بھی چلائے گئے اس موقعہ پر کرسچن کمیونٹی نے بھی متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے علی اشرف مغل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

علی اشرف مغل نے الیکشن میں ساتھ دینے پر تمام برادریوں اور کرسچن کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو آج ووٹ لینے کی خاطر بڑی لمبی لمبی تقریریں کر رہے ہیں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے پچھلے دس سالوں میں اسمبلی میں بولنے کی ہمت کیوں نہیں پڑی ۔ اس لئے کہ یہ لوگ غلام ہیں کیا کوئی علام کسی مسائل حل کر سکتا ہے ۔ ان نام نہاد سیاستدانوں کی غلامی سے نجات کیلئے بلے پر ٹھپہ مارنا ہو گا۔ تاکہ ہم ایک خود مختار معاشرے کی بنیاد رکھ سکیں ۔ ملہی جوک کے علاوہ گلہ قادری دربار ‘گلہ حاجی کریم والا ‘شہباز کالونی ‘گلہ کمہاراں والا میں بھی کارکنان سے خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات