Live Updates

بولان، متحدہ مجلس عمل نے حلقہ پی بی 17پرعاصم کرد گیلو کی حمایتکے اعلان کی خبر کی تردید کر دی

پی ٹی آئی کے امیدوار سردار یار محمد رند کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) حلقہ پی بی 17پر متحدہ مجلس عمل کا عاصم کرد گیلو کی حمایت کی خبر کی تردید خبر میں غلط بیانی کی گئی ہے ایم ایم اے اور جمیعت علماء اسلام (ف) پی بی 17پر پی ٹی آئی کے امیدوار سردار یار محمد رند کی حمایت کا اعلان کرتے ہیںصدر متحدہ مجلس عمل کچھی مولانا بشیر احمد بنگلزئی،اراکین حاجی منگے خان رائیجہ دیگر کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کچھی کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مولانا بشیر احمد بنگلزئی دیگر اراکین جن میں حاجی منگے خان رائیجہ،امیدوار ایم ایم اے سردار لیاقت علی کرد،میر حاجی محمد ہاشم شاہوانی ،مولانا محمد یعقوب کھوسہ،مولانا عبدالحئی جتوئی اور دیگر نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے حوالے سے گزشتہ روز مقامی اخبار میں شائع خبر جس میں متحدہ مجلس عمل کو میر عاصم کرد گیلو کی حمایت کا ذکر تھا کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی کی چھ رکنی کمیٹی میں اتفاق رائے سے سردار یار محمد رند کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پایا اور متحدہ مجلس عمل اور جے یوآئی نے پی بی 17پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار یار محمد رند کے حق میں ایم ایم اے کے امیدوار سردار لیاقت علی کرددستبردارجبکہ ایم ایم اے نے سردار یار محمد رند کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے انہوں نے پریس کانفرنس کے توسط سے واضح کیا کہ ہمارے جماعت کی چند ساتھیوں نے پی بی 17پر میر عاصم کرد گیلو کی حمایت کا اعلان کیا تھا وہ انکا ذاتی فیصلہ ہوسکتا ہے لیکن متحدہ مجلس عمل اور جمیعت علماء اسلام کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہیںہم پی بی 17پر سردار یار محمد رند کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات