بی بی شہید کے وعدے کی تکمیل کریں گے ، پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے ہمیشہ عوامی مسائل حل کئے ، غریب خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے ، پسماندہ علاقوں کی ترقی پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے،تین حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہوں ، تینوں میں کامیابی حاصل کروں گا،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا انٹر ویو میں اظہار خیال

اتوار 22 جولائی 2018 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی شہید کے وعدے کی تکمیل کریں گے ، پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے ہمیشہ عوامی مسائل حل کئے ، غریب خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے ، پسماندہ علاقوں کی ترقی پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے،تین حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہوں ، تینوں میں کامیابی حاصل کروں گا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف کٹھ پتلی جماعتوں کا اتحاد ہمیشہ ناکام ثابت ہوا ،پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے ،تین حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہوں ، تینوں میں کامیابی حاصل کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاج سازش کے تحت کیا گیا،پیپلزپارٹی الیکشن میں بہتر نتائج دے گی ،کسانوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق دیں گے ،سندھ میں کئی یونیورسٹیوں اور نئے ہسپتال بنائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کے وعدے کی تکمیل کریں گے ، پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے ہمیشہ عوامی مسائل حل کئے ، غریب خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے ، پسماندہ علاقوں کی ترقی پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔