ضلع فیصل آباد میں پولیس شہداء کی تعداد 100ہوگئی

اتوار 22 جولائی 2018 22:40

فیصل آباد ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ضلع فیصل آباد میں پولیس شہداء کی تعداد 100ہوگئی۔سی پی او آفس کے مطابق اب تک فیصل آباد پولیس کے شہداء نے عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے اور خطر ناک مجرمان کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہید ہونیوالوں میں 01 ڈی ایس پی، 2ا نسپکٹر ،10سب انسپکٹر، 07اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 10ہیڈ کنسٹیبل، 68کنسٹیبل اور02پولیس رضاکاران شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :