قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 13نشستوں کیلئے بیلٹ پیپر اورپولنگ کاسامان ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے حوالے کردیا گیا

اتوار 22 جولائی 2018 22:40

رحیم یارخان۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) 25جولائی کو منعقدہونے والے انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع بھر کی قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 13نشستوں کیلئے بیلٹ پیپر پولنگ کاسامان فوج کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے حوالے کردیا‘ حفاظت کیلئے آرمی کے جوان تعینات ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع رحیم یارخان کی قومی اسمبلی کی6ا ورصوبائی اسمبلی کی13نشستوں کیلئے بیلٹ پیپر اور پولنگ کاسامان ٹرک نمبریRIL 3186 کے ذر یعے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کو فوج کی نگرانی میں ارسال کردیا ہے۔

جسے پاک آرمی کے جوانوں کی نگرانی میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے حوالے کردیا گیا‘ احاطہ عدالت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھجوائے جانے والے بیلٹ پیپر و پولنگ کے سامان کی حفاظت کیلئے پاک آرمی کے جوانوںنے اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔