عام انتخابات میں پہلی بارخواجہ سرا الیکشن مشاہدہ کارکے طورپر فریضہ سرانجام دیں گے

اتوار 22 جولائی 2018 22:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) عام انتخابات میں جہاں ملک کے مختلف حلقوں سے 13خواجہ سرا الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں وہاں پہلی بارخواجہ سرا الیکشن مشاہدہ کارکے طورپربھی فریضہ سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں خواجہ سراوں کے حقوق کے حوالے کام کرنیوالی ایک این جی او ایکسپلورنگ فیوچرفائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آصف شہزاد نے میڈیاکو بتایا کہ جینڈرگارڈین میں تعلیم حاصل کرنیوالے چار ٹرانس جینڈرزکوبھی الیکشن آبزرورکے طور پر منتخب کیاگیا ہے اوران کی ٹریننگ بھی مکمل ہوگئی ہے۔مجموعی طورپر125 ٹرانس جینڈر الیکشن کے روز مشاہدہ کارکے طور پر مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا وزٹ کریں گے اوروہاں انتخابی عمل کی شفافیت اورغیرجانبداری کا جائزہ لیں گے۔