گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی سراج رائیسانی کی شہا دت پر نواب محمد اسلم رئیسانی سے تعزیت ، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی

اتوار 22 جولائی 2018 22:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوام پارٹی کے امیدوار سراج رائیسانی کی رہائش گاہ ساراواں ہائوس کوئٹہ گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے بڑے بھائی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رائیسانی سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، مستونگ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی گئی،اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خاں اچکزئی اور گورنر خیبر پختون خواہ اقبال ظفر جھگڑا بھی اُن کے ہمراہ تھے۔