پنجاب پولیس کی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں‘ 24جون سے لے کر 21جولائی تک مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے خلاف802مقدمات درج کر کی779 کارکنوں اور ساتھیوں کو گرفتار کیا
اتوار 22 جولائی 2018 22:50
(جاری ہے)
آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران انتخابات کے پر امن ماحول میں انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض غیر جانبداری اور دیانت داری سے ادا کریں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف مقام و مرتبے کا لحاظ کیے بغیر مقدمات درج کریں جبکہ شر پسندوں اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ یا کسی بھی قانون شکنی کے مرتکب شخص یا جماعت کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی سی پی او سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز حساس پولنگ سٹیشنز کے گردو نواح میں سرچ سویپ اور کومبنگ آپریشنز کو تیز کریں بلکہ ان علاقوں میںپٹرولنگ کو بھی بڑھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ کے دن تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور نفری کو ڈیوٹی کے آغاز سے قبل اور دوران ڈیوٹی کے بارے میں نہ صرف بریف کرتے رہیں بلکہ ان کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ چیکنگ اور سرچ اینڈ سویپ آپریشن کے دوران اس بات کو مدِ نظر رکھا جائے کہ شریف شہریوں کو کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.