Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے کونسلروں نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اتوار 22 جولائی 2018 22:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) حلقہ این اے 127کی یونین کونسل 121سے مسلم لیگ (ن) کے کونسلرز مبارک علی اور ارشد بٹ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور جمشید اقبال چیمہ کی حمایت اعلان کر دیا۔اس سلسلہ میں حلقے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عارف رانا، امجد اسد باجوہ،غلام مصطفی، میاں سلمان عارف،زبیر شاہ، عرفان بٹ، محمد علی، فیصل جنید سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ انتہائی عاجزی اور انکساری سے کہتا ہوں کہ عوام کی حمایت کی بدولت اس حلقے سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ عوام اب (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے تنگ آ چکے ہیں اور پی ٹی آئی کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ملک کو لوٹنے کی باریاں لگا رکھی تھیں ۔

اب بھی ایک دوسرے کو بچانے کیلئے میثاق جمہوریت کے نام پر میثاق کرپشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں لیکن عوام انہیں مسترد کر دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام اب تبدیلی لانے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں او ریہی نئے پاکستان کی بنیاد ہے،وہ وقت دور نہیں جب عوام کی کمر سے مہنگائی اور ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا اور ان کی زندگیوں میں بھی آسودگی اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے ان منصوبوں کی آڑ میں عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں خریدی گئی ہیں۔ اس موقع پر کارکنوں نے عمران خان اور جمشید اقبال چیمہ کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات