Live Updates

جولائی کو کرپشن سے نجات کا دن ہوگا، محمد شعیب صدیقی

اتوار 22 جولائی 2018 22:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) لاہور کے صوبائی حلقے پی پی157سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ25جولائی کو کرپشن سے نجات کا دن ہوگا، عوام کرپشن کرنے والے نا اہل وزیروں کو مسترد کر چکے، اب حقیقی خدمت کرنے والے منتخب ہوں گے جو شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کر سکیں اور اُن مسائل سے نجات دلا سکیں جن میں نواز لیگ کی حکومت 10برسوں میں ناکام رہی ہے، اپنے حلقے میں لونیاں منڈی،ڈگی محلہ،نیو آفیسرز کالونی، صدر بازار اور لاہور کینٹ کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ اپنی شکست سامنے دیکھ کر نواز لیگ کے بچے کھچے رہنما بھی بد حواسیوں پر اتر آئے ہیں اور اپنی ناکامی کا ملبہ نگران حکومت پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے والے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں لیکن عوام اُن کے بیانات پر اپنی رائے تبدیل نہیں کرینگے،فیصلہ ہو چکا ہے اور انشاء اللہ بدھ کا دن بلے کا دن ہو گا۔

(جاری ہے)

شعیب صدیقی نے پی پی157کے کو آرڈینیٹرز کے اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں پولنگ ڈے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل بھی دی گئی،اپنی گفتگو میں شعیب صدیقی نے کہا کہ اصل معرکہ25جولائی کو ہونا ہے اور پولنگ ایجنٹوں کو چوکنا رہتے ہوئے ایک ایک ووٹ کی حفاظت کرنی ہو گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات