Live Updates

الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو عوامی سیلاب کو نہیں روک سکوں گا، شہباز شریف

عوامی سیلاب کے آگے میں گولی کھائوں گا لیکن آپ کا ووٹ محفوظ کروں گا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے جیسے اس نے ملک سے دشمنی کی ہے،مسلم لیگ(ن)کے صدر کا ملتان میں جلسے سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 22:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو پھر عوامی سیلاب کو نہیں روک سکوں گا، عوامی سیلاب کے آگے میں گولی کھائوں گا لیکن آپ کا ووٹ محفوظ کروں گا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے جیسے اس نے ملک سے دشمنی کی ہے۔

اتوارکو ملتان سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبائی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کان کھول کر سن لیں کہ ووٹرز کو روکا تو پورا پاکستان ہو گا اور صوبائی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جیلیں اور ہتھکڑیاں برداشت کی ہیں، عوامی سیلاب کے آگے میں گولی کھائوں گا لیکن آپ کا ووٹ محفوظ کروں گا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے جیسے اس نے ملک سے دشمنی کی ہے، دوسری جانب فریال تالپور اور آصف زرداری کو کہا گیا کہ الیکشن کے بعد دیکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کے خلاف رات 12 بجے فیصلہ دیا گیا، الیکشن کمیشن نے ان کے حلقے میں انتخابات ملتوی کر کے اچھا کیا لیکن سب کو الیکشن کے بعد کی تاریخ مل گئی اور حنیف عباسی کو جکڑ دیا گیا۔شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الزام خان نے پشاور میٹرو پر 40ارب روپے برباد کر دیے لیکن ملتان کی میٹروبس آپ کے لیے تحفہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات