گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی ساراواں ہائوس کوئٹہ آمد

بلوچستان عوام پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی خودکش حملے میں شہادت پر نواب رئیسانی و دیگر سے تعزیت کی

اتوار 22 جولائی 2018 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوام پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی رہائش گاہ ساراواں ہائوس ، کوئٹہ گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے بڑئے بھائی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رائیسانی سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

مستونگ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی گئی۔اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خاں اچکزئی اور گورنر خیبر پختو خوا اقبال ظفر جھگڑا بھی اُن کے ہمراہ تھے۔اس موقع پرقبل ازیں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور مستونگ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔گورنر پنجاب فرداً فرداً زخمی افراد کے پاس گئے اور ان سے اُن کی طبعیت کے بارے میں خیریت دریافت کی۔ اس موقع پرگورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا بھی اُن کے ہمراہ تھے