الیکشن میں 2دن باقی ، انتخابی سرگرمیاں تیز ، کارنرمیٹنگ ، دفاتر کے افتتاح ، جگہ جگہ بینرز پوسٹر آویزاں

اتوار 22 جولائی 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن میں 2دن باقی ، انتخابی سرگرمیاں تیز ، کارنرمیٹنگ ، دفاتر کے افتتاح ، جگہ جگہ بینرز پوسٹر آویزاں کردیئے گئے ، تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018کے 25جولائی کو ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں ہونیوالے عام انتخاب میں کامیابی کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہو گئی سیاسی ، مذہبی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے کامیابی کیلئے انتخابی سرگرمیاں تیز کردی ہیں گلی محلوں میں کارنر میٹنگ ، الیکشن دفاتر کے افتتاح کے ساتھ عوام کے مسائل ، کے حل کیلئے بلند وبانگ دعوئے کئے جارہے ہیں امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے گلی محلوں گھروں پر بینرز پوسٹر ، پارٹی جھنڈے لگائے جارہے ہیں اور پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں امیدواروں کی جانب سے 23جولائی کوانتخابی مہم کے اختتام پر پاور شو کا مظاہر ہ کرنے کی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ امیداروں کے سپوٹرز نے بھی اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے گھر گھر مہم شروع کردی ہے سکھر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206پر پی پی ، پی ٹی آئی ، ،متحدہ مجلس عمل این اے 207پرپی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہو گا جبکہ پی ایس 22,23,24,25پر پی پی ، جی، ڈی ، اے ، ایم ، ایم ، ایم ، پی ٹی آئی ، متحدہ قومی مومنٹ اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا الیکشن میں کامیابی کیلئے امیداروں کی جانب سے شہر بھر میں جگہ جگہ بینرز ، پوسٹر آویزاں ہیں ۔