پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے الیکشن میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شکست دیں گے ا، سید ناصر شاہ

اتوار 22 جولائی 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر حلقہ پی ایس 25سکھر روہڑی کے نامزد امیدوار سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے الیکشن میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شکست دیں گے اور پہلے سے زیادہ سیٹ جتتیں گے پی پی نے ہمیشہ سندھ اور یہاں کے عوام کی خدمت کی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونین کونسل 14میں الیکشن آفس کے افتتاح اور راجپوت برادری کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر عابد حسین شاہ موسوی ، ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ رائو عامر حسین ، رانا قدرت اللہ ، رانا ریاست علی ، رائو سیلم ، رائو ندیم ، رانا وسیم قدرت ، عرفان شیخ ، رائو عدیل ، رائو ماجد سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی سید ناصر حسین شاہ نے کہا نئی حلقہ بندی کے تحت پرانا سکھر کے مختلف علاقوں کو میرے حلقہ میں شامل کیا گیا ہے اگر کامیا ب ہوا تو یہاں کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا علاقے کے جو بھی مسائل ہونگے انہیں حل کیا جائے گا قبل ازاں سید ناصر حسین شاہ نے پرانا سکھر کے مختلف علاقوں میں بھی الیکشن دفاتر کے افتتاح کئے اور لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔