راولپنڈی ، ڈاکٹروں نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم کی طبیعت گزشتہ روز اچانک خراب ہو گئی

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا،ٹیسٹ کئے ، نمونوں کو غیرتسلی بخش قراردیاگیا نواز شریف کے خون میں یوریا کہ مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کے ساتھ جسم میں پانی کی بھی شدید کمی ہے ،ڈی ہائیڈریشن کا شکارہونے کی وجہ سے دل کی دھڑکن بھی ناہموارہے،ہسپتال ذرائع ابھی درخواست نہیں آئی، جیسے ہی درخواست موصول ہو گی، فوری میڈیکل بورڈ تشکیل دیں گے ،ْنگران وزیر داخلہ ڈاکٹرز کے بورڈ نے اگر سفارش کی نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنا چاہیے تو پھر اجازت دیں گے ،ْ گفتگو

اتوار 22 جولائی 2018 23:20

راولپنڈی ، ڈاکٹروں نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر جیل سے ہسپتال منتقل ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے اور اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک خراب ہو گئی جس پرراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(آر آئی سی) کے ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیاڈاکٹروں نوازشریف کے خون اور پیشاب کے ٹیسٹ بھی کئے جس میں نمونوں کو غیرتسلی بخش قراردیاگیاہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کے خون میں یوریا کہ مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کے ساتھ جسم میں پانی کی بھی شدید کمی ہے اورڈی ہائیڈریشن کا شکارہونے کی وجہ سے دل کی دھڑکن بھی ناہموارہے ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی علامات میں نواز شریف کے دل پر دبائواورگردوں پر اثر پڑ سکتا ہے اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آر آئی سی کے سربراہ جنرل (ر )اظہر کیانی کو معائنے کے لئے جیل بلوایا گیا ڈاکٹر اظہر کیانی نے نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کر دی،اس ضمن میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اظہر کیانی نے حکومت پنجاب کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میںنواز شریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک بڑھنے کا کہاہے مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل انتظامیہ 3 روز سے علاج اور چیک اپ میں رکاوٹ بنی رہی2 روز قبل آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پرنواز شریف نے اپنے چیک اپ کا کہالیکن انتظامیہ نے نظرانداز کر دیاہفتے کی شام طبیعت زیادہ خراب ہونے پر جیل ہسپتال کے ڈاکٹر نے معائنہ کیا طبیعت زیادہ خراب ہونے پر آر آئی سی کی میڈیکل ٹیم کو بلوایا گیاجبکہ نواز شریف کے جیل آنے سے اب تک ان کے معالج کو ان تک رسائی نہیں دی گئیادھر جیل ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا جیل میں معمول کے مطابق طبی معائنہ ہوا میاں نواز شریف کو گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی کی شکایت ہے میاں نواز شریف کے ٹیسٹ نارمل ہیں طبیعت کی زیادہ خرابی کی اطلاعات مصدقہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حکومت پنجاب کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست موصول ہو چکی ہے، وزارتِ داخلہ اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست موصول ہونے پر فوری بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے آئی جی جیل خانہ جات کو فوری میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ادھر نگران وزیرِاعلی پنجاب حسن عسکری نے معاملے کا جائزہ کے لئے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست زیرِ غور لائی جائیگی، اجلاس میں فوری طور پر سیکرٹری داخلہ پنجاب اور صوبائی وزیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب نگران وزیرِ قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی نے کہا ہے کہ ہمیں اس بارے میں اطلاع ملی ہے جیسے ہی درخواست موصول ہو گی، فوری میڈیکل بورڈ تشکیل دیں گے۔ضیا حیدر رضوی نے کہا کہ درخواست کو قانون کے مطابق دیکھ کر فیصلہ کریں گے اور ڈاکٹرز کے بورڈ نے اگر سفارش کی نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنا چاہیے تو پھر اجازت دیں گے۔