ایران کے مغربی حصے میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

اتوار 22 جولائی 2018 23:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ایران کے مغربی حصے میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے صوبے کرمان شاہ میں اس زلزلے کے نتیجے میں 128 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے چند گھنٹے قبل ایرانی صوبے ہرمزگان میں بھی دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن سے مختلف دیہات میں کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔ گزشتہ برس نومبر میں بھی ایرانی صوبے کرمان شاہ میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 620 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔