جاپان میں شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آ کر 15 افراد ہلاک ہو گئے

اتوار 22 جولائی 2018 23:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) جاپان میں شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آ کر کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 12 افراد لو لگنے سے ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان ہلاک شدگان میں زیادہ تر افراد عمر رسیدہ تھے۔ خیال رہے کہ جولائی کے پہلے دو ہفتوں کے دوران گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے اور کئی ایک کو ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :