ڈاکیے کی مکان کے مالک کو آئندہ خط نہ پہنچانے کی دھمکی۔ محکمہ ڈاک نے ڈاکیے کی حمایت کر دی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 جولائی 2018 23:52

ڈاکیے کی مکان  کے مالک کو آئندہ خط نہ پہنچانے کی دھمکی۔ محکمہ ڈاک  نے ..
ایک ڈاکیے  نے ایک  مکان کے مالک کو آئندہ خط نہ پہنچانےکی دھمکی دی ہے۔ ڈاکیا دھمکی آمیز پیغام خط پر لکھ کر  مکان کے لیٹر باکس میں ڈالتا ہے۔
اس نامعلوم ڈاکیے کا کہنا ہے کہ اگر گھر کے مالک نے لیٹر باکس کے سامنے موجود باغ کی صفائی نہ کی تو وہ آئندہ خط نہیں پہنچائے گا۔
جونسن اونگ کا کہنا ہے کہ ڈاکیے کو پختہ راستہ استعمال کرنا چاہیے، جو مکمل طور پر صاف ہے ۔

اس ڈاکیے نے جونسن کو کہا ہے کہ وہ گھاس پر چل کر ہی آئے گا جو جھاڑیوں  سے اٹی پڑی ہے۔

(جاری ہے)


ڈاکیے نے کئی مہینے پہلے جونسن کے آنے والے خطوط پر اس جگہ کی صفائی کا لکھنا شروع کیا تھا لیکن آخری خط میں تو اس نے براہ راست دھمکی دے دی کہ گھاس کی صفائی نہ ہونے پر وہ خط نہیں لائے گا۔
جونسن نے خطوط کی تصاویر فیس بک پر شیئر کی اور محکمہ ڈاک کو باضابطہ شکایت کی۔

حیرت انگیز طور پر محمکہ ڈاک نے ڈاکیے کی حمایت کی۔ انہوں نے جونسن کو جواب دیا کہ ”آپ کے باغ کی تصویر دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ صاف نہیں ہے۔ مجھے معاف کیجیے گا اگر اپ کو لگتا ہے کہ ڈاکیے نے دھمکی دی ہے لیکن وہ (ڈاکیے) قدرتی راستوں پر چل سکتے ہیں۔ “
محکمہ ڈاک کے نمائندے نے اپنے جواب میں کہا کہ لیٹر باکس کے سائز اور مقام کے حوالے سے اُن کی ہدایات ہیں، جو ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
ڈاکیے کی مکان  کے مالک کو آئندہ خط نہ پہنچانے کی دھمکی۔ محکمہ ڈاک  نے ..