یہ خوبصورت وہیل نما ائیر بس بیلوگا ایکس ایل ہوائی جہاز اگلے سال سے تجارتی پروازیں شروع کر دے گا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 جولائی 2018 23:52

یہ خوبصورت   وہیل نما ائیر بس بیلوگا ایکس ایل ہوائی جہاز اگلے سال سے ..
دو آنکھوں اور مسکراہٹ کے ساتھ ائیر بس بیلوگا ایکس ایل (Airbus BelugaXL) نے   منگل کو پہلی بار بلینک، جنوبی فرانس سے  اڑان بھری۔یہ دنیا کے سب سے بڑے ائیرکرافٹس میں سے ایک ہے، جسے اس کی ساخت اور مسکراتی وہیل جیسی شکل خاص بناتی ہے۔
بیلوگا ایکس ایل کو نومبر 2014 میں لانچ کیا گیا تھا۔ ائیر کرافٹ کا تازہ ترین ورژن اپنے پیش رو سے 1 میٹر چوڑا ہے۔ 28 جون کو اسے نئے  روپ میں پیش کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)


سی این بی سی کے مطابق اس جہاز کو یہ نیا روپ  اسے بیلوگا وہیل مچھلی سے مطابقت دینے کے لیے دیا گیا تھا۔ اس ڈیزائن کے لیے ایک پول میں 20 ہزار لوگوں نے ووٹ دیا تھا۔
بیلوگا ایکس ایل نے  پہلی بار 4 گھنٹے 11 منٹ تک پرواز کی ہے۔ پہلی پرواز کے بعد اسے اگلے دس مہینوں میں 600 گھنٹے اڑایا جائےگا۔ 600 گھنٹوں کی پرواز کے بعد سے ٹائپ سرٹیفیکیشن  دی جائےگا۔ جس کے بعد 2019 میں اسے تجارتی  پروازوں کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :