سب سے موثر کمپین بلاول بھٹوزرداری کی رہی ہے ،چوہدری نثار

34 سال نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا، اب میرا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، جیپ کے نشان پر کوئی خاص بات نہیں ہے، نواز شریف نے پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا تھا میں نے نہیں،سابق وزیرداخلہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 23 جولائی 2018 00:00

سب سے موثر کمپین بلاول بھٹوزرداری کی رہی ہے ،چوہدری نثار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ موثر اور جرات مردانہ کمپین پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی رہی ہے ۔ 34 سال نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا اور اب میرا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے جیپ کے نشان پر کوئی خاص بات نہیں ہے بس مجھے جو آپشنز دیے تھے ان میںسے جیپ کو منتخب کیا اور اگلے روز اور لوگوں نے بھی جیپ کو منتخب کیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ میں34 سال نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا اور قوم کی خدمت کی ۔

پرویز رشید کی بات کے رد عمل میں انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا تھا میں نے نہیں اور ڈان لیکس کے حوالے سے میں نے ہی صرف ملک کا دفاع کیا ان سب کے منہ میںزبان ہی نہیں تھی اس وقت۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خلاف توقع اس بار کے انتخابات کے کمپین میں سب سے زیادہ جرات مند اور موثر کمپین پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہے اور اگر اس بار نہ ہوا تو اگلی بار شاید پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ہی حکومت بنے ۔

انتخابی نشان جیپ کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ اس میں کوئی بھی خاص راز نہیںہے بس مجھے جو آپشنز ملے تھے ان میں سے میں نے جیپ چنا اور پھر الیکشن کمیشن نیا یک دن اوربھڑا دیا انتخابی نشان چنے کے لئے تو اگلے دن اور لوگوں نے ن لیگ کا انتخابی نشان چھوڑ کر جیپ کو ہی منتخب کیا۔ میرا کشی جماعت سے کوئی تعلق نہیںاور نہ ہی آرمی سے کوئی تعلق ہے میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑ رہا ہوں۔