ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ اور بنوں میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

پیر 23 جولائی 2018 00:20

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ اور بنوں میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ..
لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) لاہور پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ اور بنوں میں فائرنگ کے بعد شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔تمام ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے اپنے علاقہ جات میں گرجا گھروں اور حساس مقامات کا خود جائزہ لیا ۔ شہر میں اہم تنصیبات و عمارتوں کی سکیورٹی کوبھی بڑھا دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔پولیس اور عوام مل کر دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار شہر کی اہم شاہرائوں پر مسلسل گشت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کی کچی آبادیوں میں سرچ آپریشنز بھی جارہے ہیں۔ دہشت گرد وں کوبز دلانہ کارروائیوں کے ذریعے عام انتخابات کو سبوتا ژ نہیں کر نے دینگے۔

دہشت گردوں کے جمہوری عمل کو روکنے کے تمام ارادے خاک میں ملادینگے۔سیاسی امیدوار ملکی حالات کے پیش نظر اپنی انتخابی سر گرمیاں محدو رکھیں۔لاہور پولیس شہر میں تمام انتخابی سرگرمیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔لاہور پولیس شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک گاڑی، بیگ یا شخص پر کڑی نظر رکھیںاور متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔