نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری سے چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی کی ملاقات

پیر 23 جولائی 2018 00:30

کوئٹہ ۔22جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری سے چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے اتوار کے روز یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں امن و امان ، آئندہ عام انتخابات سمیت مختلف سیاسی وسماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر نصیب اللہ بازئی، صوبائی وزراء آغا عمر بنگلزئی، نصراللہ خان خلجی اور میر نوید کلمتی بھی ملاقات میں موجود تھے۔