Live Updates

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کارروائی میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے ، ملک دشمن عناصر پر امن انتخابات کو سبو تاژکرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،نگران وزیرداخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی

پیر 23 جولائی 2018 00:30

کوئٹہ ۔22جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان آغا عمربنگلزئی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کارروائی میں پی ٹی آئی رہنما اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر پر امن انتخابات کو سبو تاژکرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں نگران حکومت پر امن انتخابات کی انعقاد کیلئے کوشاں ہیں اور انتخابات بروقت ہی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے مذمتی بیان میں انہوںنے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو اپنے مز موم مقاصد حاصل کرنے میں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی اور ایسے بزدلانہ کارروائیاں کرکے دہشت گرد سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤںکے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں انہوں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نوجوان پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے ۔ انہوںنے خود کش حملے میں جاں بحق اکرام اللہ گنڈا پور و دیگر شہداء کی بلند درجات کیلئے دعا کی علاوہ ازیں نگران صوبائی وزیر داخلہ نے بنوںمیں سیاسی امیدوار اکرام خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اکرام خان درانی کے معجزانہ طور پر محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات