Live Updates

کسی کو بھی لاکھوں بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،اسد عمر

پیر 23 جولائی 2018 01:00

کسی کو بھی لاکھوں بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،اسد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و امیدواراین اے 54اسد عمر نے نجی عمارتوں میں تعلیمی اداروں کے معاملہ پر اسلام آباد انتظامیہ کے رویے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو مرکزی میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عدالتی فیصلے کے پیچھے پناہ لینے کا کوئی جواز نہیں۔انھوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ دوسال پہلے آیا، اس دوران انتظامیہ کیوں ہوش میں نہ آئی۔کسی کو بھی لاکھوں بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات