الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے پر شدید تحفظات ہیں۔شیخ رشید احمد

پیر 23 جولائی 2018 02:30

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے پر شدید تحفظات ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے پر شدید تحفظات ہیں،الیکشن کمیشن خود گیا تو کہا گیا کہ کل آپ کو فیصلے کی کاپی دیں گے ،الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت موت کے سوا الیکشن کمیشن کو الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے،اگر الیکشن کمیشن کے پاس موت کے علاوہ الیکشن ملتوی کرنے کا اختیار ہے تو صبح عدالت میں بتا دیں ،چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارا کیس فوری طور پر سنیں ،اگر الیکشن ملتوی کرنا تھا تو مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقے میں کیوں نہ کیا، ہماری تیاری مکمل ہے، یہ ہمارے خلاف سازش ہے ، ہمیں خوف زدہ کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لا ل حویلی میں ہنگامی پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی ایسی مثال بتائے کہ مرنے کے علاوہ الیکشن ملتوی کیا ہو،میرے جلسے میں کل دو بار گولی چلی لیکن اس عوام کو نہین بتایا تاکہ لوگ خوف زدہ نہ ہوں، الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف کل ہائی کورٹ میں اپیل کرنے جارہے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ این اے 60 کے الیکشن کو سازش کے تحت روکا جارہا ہے،اللہ سے امید ہے قانون انصاف کا راستہ اختیار کریں گے،ہم الیکشن کی مکمل تیاری کرچکے ، ڈیرھ ہزار لوگوں کو پولنگ ایجنٹ بنا چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ نوٹس لیں،حلقہ 62 میں ہمارے مخالف نے حلقہ 61 کا امیدوار دے دیا گیا لیکن ہم نے اعتراض نہ کیا ،ہماری شروع سے خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی نہ ہوں،ہمین کوئی اعتراض نہیں ایفی ڈرین میں سزا یافتہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دیں، الیکشن کمیشن نے قانون کو دیکھ کر فیصلے کرنے ہیں۔میڈیا کی رائے پر نہیں ،حنیف عباسی نے جان بوجھ کہ متبادل امیدوار کا نام دے کر واپس لیا، ن لیگ جانتی تھی حنیف عباسی نااہل ہوں گے ، پیپلز پارٹی نے بھی این 60 الیکشن ملتوی ہونے کو غیر آئینی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آج صبح ہائی کورٹ پیش ہون گے، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے غیر ذمہ داری نظر آتی ہے ،پورے پاکستان میں الیکشن ہی این اے 60 اور 62 میں ہورہا ہے،شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگ پانچ پانچ حلقون سے لڑ رہے ہیں، میرے دو حلقوں سے لڑنے پر بھی اعتراض ہے، ہم شیخ ہیں بیس لاکھ روپے لگ چکے ہین اب الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے، اگر ہائی کورٹ سے فیصلہ حق میں نہ ہوا تو آجہی سپریم کورٹ میں خود پیش ہوں گا ،انہوں نے کہا ہے کہ حساس ادارے پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،جو لوگ پاکستان میں الیکشن نہین چاہتے وہ اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں، اگر قانون اور عدالت بے اختیار ہوگئی تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔