نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست

نواز شریف ملک کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں قانونی طور پر ان کے گھر کو ہی سب جیل قرار دے دیا جائے، درخواست میں استدعا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 جولائی 2018 11:23

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کو سب جیل قرارد ینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔نواز شریف کی جانب سے یہ درخواست بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کروائی،جس میں وفاقی حکومت ،چیف سیکریٹری پنجاب، ہوم سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ نوا ز شریف اس ملک کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں۔اور ان کے خلاف ابھی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر التوا ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا قانونی طور پر نواز شریف کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا جائے۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے درخواست میں استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا جائے۔یاد رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے اور اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک خراب ہو گئی جس پرراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(آر آئی سی) کے ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیاڈاکٹروں نوازشریف کے خون اور پیشاب کے ٹیسٹ بھی کئے جس میں نمونوں کو غیرتسلی بخش قراردیاگیا تھا۔

اہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب نگران وزیرِ قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی نے کہا ہے کہ ہمیں اس بارے میں اطلاع ملی ہے جیسے ہی درخواست موصول ہو گی، فوری میڈیکل بورڈ تشکیل دیں گے۔ضیا حیدر رضوی نے کہا کہ درخواست کو قانون کے مطابق دیکھ کر فیصلہ کریں گے اور ڈاکٹرز کے بورڈ نے اگر سفارش کی نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنا چاہیے تو پھر اجازت دیں گے۔