مریم نواز کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کون کر رہا ہے؟ معمہ حل ہو گیا

مریم نواز کے پاس جیل میں موبائل فون نہیں ہے،ان کے اکاؤنٹ کو مریم اورنگزیب اور عرفان صدیقی چلا رہے ہیں، معروف صحافی ذوالفقار راحت کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 جولائی 2018 11:35

مریم نواز کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کون کر رہا ہے؟ معمہ حل ہو گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2018ء) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اکاؤنٹ سے 24 گھنٹوں کے دوران 2ٹویٹ سامنے آئے تھے۔جس کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا مریم نواز کو جیل میں موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت مل گئی ہے؟۔ تاہم اس حوالےسے معروف صحافی ذوالفقار راحت کا اہم انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اس معاملے سے متعلق تحقیقات کیں ہیں اور میں ثبوتوں کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں کہ مریم نواز کے پاس جیل میں موبائل فون نہیں ہے،ان کے اکاؤنٹ کو مریم اورنگزیب اور عرفان صدیقی چلا رہے ہیں۔

ذوالفقار راحت کا کہنا تھا کہ یہ بات میں نہیں کہہ رہا بلکہ تحقیقاتی اداروں کی ایک رپورٹ میں یہ سب کہا گیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز مریم نواز کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ جاری کیا گیا تھا جس میں " ووٹ کو عزت دو کو" پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو۔ تعظیم کرو تکریم کرو، میرے حق کی نہ تزلیل کرو۔

جب کہ اس سے پہلے بھی اڈیالہ جیل جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آیا تھا۔

پیغام سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا تھا۔مریم نواز کےٹوئٹر اکائونٹ سے جاری ہونے والے بیان میں فیض احمد فیض کا قطع لکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس اکائونٹ سے مریم نواز کی جانب سے آخری ٹوئٹ 13 جولائی کو کیا گیا تھا اور اسی روز مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کو لندن سے لاہورواپس آنے پر حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ احتساب عدالت نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمدصفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی ہے اور تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔