لاس اینجلس سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک،

حملہ آور نے گرفتاری دیدی

پیر 23 جولائی 2018 11:50

لاس اینجلس سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک،
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک ملازمہ ہلاک ہو گئی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سپر مارکیٹ میںایک حملہ آور نے گھس کر کئی افراد کو یرغمال بنا لیا۔ حملہ آور اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ کارروائی خاندانی تنازعے کا نتیجہ ہے۔

حملہ آور کی گولی سے سپر مارکیٹ کی ایک نوجوان خاتون ملازمہ ہلاک ہو گئی۔ بعد ازاں حملہ آور نے ہتھیار ڈال دیئے اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد سپر مارکیٹ میں موجود تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکی۔ پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کا نام ٹریڈر جوز ہے اور یہ لاس اینجلس کے نواحی علاقے سلور لیک میں واقع ہے۔