سویڈن ،جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

پیر 23 جولائی 2018 11:50

سویڈن ،جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) سویڈن میںحکام نے کہا ہے کہ فائربریگیڈ عملے نے ان تھک محنت اور کوششوں سے ملک کے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آگ کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب رٴْک گیا ہے۔ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ابھی بھی جنگلات میں چالیس سے پچاس مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے اور اٴْسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اب صورت حال سنگین نہیں رہی ہے۔ اٹلی، فرانس اور جرمنی کے آگ بجھانے والے بڑے طیارے بھی سویڈن کی جنگلات میں آگ کو بجھانے میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :