ترک صدر پرسوں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

پیر 23 جولائی 2018 11:50

ترک صدر پرسوں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ترک صدررجب طیب اردوان جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پرسوں بدھ کو شروع ہونے والے 3روزہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کو برکس سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں اسلامی تعاون تنظیم کے موجودہ چئیر مین کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صدر اردوان کی شرکت ترکی اوربرکس کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات کی حیثیت رکھتی ہے۔

توقع ہے کہ ترک صدر اپنے دورے کے دورانبرکس کے اراکین اور دیگر ممالک کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ترک صدر 28 جولائی کو زیمبیا کے سرکاری دورے پر ے جائیں گے۔واضح رہے کہ برکس میں ترقی پذیر منڈیوں کے حامل ممالک برزیل، روس، بھارت ، چین اورجنوبی افریقہ شامل ہیں اور یہ اجلاس ایک مشاورتی اور تعاون پلیٹ فورم کی حیثیت رکھتا ہے۔