شریف خاندان کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بیچنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے نیب متحرک ہو گیا

نیب حکام نے اپارٹمنٹس کی فروخت رکوانے کیلئے برطانوی حکام سے رابطہ کرلیا، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 جولائی 2018 11:50

شریف خاندان کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بیچنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2018ء) شریف خاندان کی ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی کوشش کے بعد نیب متحرک ہو گیا ہے اور نیب حکام نے فلیٹس کی فروخت رکوانے کیلئے برطانوی حکام سے رابطہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل میڈیا پر یہ خبریں آئی تھیں کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایون فیلڈ ہاؤس کی فروخت کے لیے پراپرٹی ڈیلرز کی آمد و رفت جاری ہے۔

ملکان کی طرف سے ایون فیلڈ ہاؤس کو جلد فروخت کرنے یا پھر کرائے پر دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔تاہم اب اس حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ شریف خاندان کی ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی کوشش کے بعد نیب متحرک ہو گیا ہے اور نیب حکام نے فلیٹس کی فروخت رکوانے کیلئے برطانوی حکام سے رابطہ کرلیا۔نیب حکام نے لندن میں نواز شریف کے اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کے لیے برطانوی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے پر عمل در آمد کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔نیب نے برطانوی حکام کو پاکستانی عدالت کے فیصلے پر عمل در آمد کا کہہ دیا،نیب نے وزارت خارجہ اور وزارت قانون کی مشاورت سے رابطہ کیا۔یاد رہے اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہ میں یہ بات پورے دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف نے پچھلے دو سالوں میں لندن میں اپنی قیمتی ترین جائیدادیں بیچ دی ہیں۔ نواز شریف نے ایون فیلڈ والی جائیداد بھی بیچنے کی کوشش کی۔لیکن نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس کو بیچنے میں ناکام رہے۔اس کے علاوہ نواز شریف نے لندن میں اپنی ساری قیمتی جائیداد بیچ دی ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن کی میجر پراپرٹی ہائیڈ پارک کے اردگرد کی جائیداد انہوں نے بیچ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :