ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ زرعی یونیورسٹی پشاور کا 39 واں اجلاس

پیر 23 جولائی 2018 12:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ زرعی یونیورسٹی پشاور کا 39 واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور پیائو خان منعقد ہوا جس میں بورڈ کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے 5 سائناپسز، کی منظوری دی گئی ایم ایس سی (آنرز) کے 1، ایم ایس ایم ایس کے 8 ، ایم ایس ٹی کے 6 اور پی ایچ ڈی کے 1 کیسز کو توسیع دی گئی۔

(جاری ہے)

ایم ایس سی ( آنرز) کے 8 اور پی ایچ ڈی کے 3 کیسز کو اکیڈیمک کونسل میں بھیجنے کی منظوری دی گئی ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر خالد نواب نے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا جس میں پی ایچ ڈی کے 8 سکالرز کی فارن ایوالوایشن رپورٹ منظور کردی گئی اور 2 کیسز کو ری ایوالوایشن کے لئے بیرونی ماہرین کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :