25 جولائی مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے‘شیر اعظم وزیر

پیر 23 جولائی 2018 12:48

25 جولائی مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے‘شیر اعظم وزیر
بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر اور پی کی87سے پیپلز پارٹی کے امیدوار شیراعظم وزیر نے ڈومیل میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جلسے میں ہزاروں افرادنے شرکت کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شیراعظم خان نے کہا کہ آج کا یہ ہزاروں افراد کا جلسہ 25 جولائی سے پہلے ہمارے حق میں ریفرنڈم ہے،اس جلسے سے میں مخالفین کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ مزید اپنا وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں اور الیکشن سے دستبردار ہوجائیں ورنہ عبرتناک شکست سے دوچار ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام تر تھریٹس کے باوجود ہم نے یہ سونامی جلسہ منعقد کرکے قوم پر ثابت کردیا ہے کہ ہم ڈرنے والے لوگ نہیں اور ہمارا جینا مرنا قوم کے ساتھ ہے ‘انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج،آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنکی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان سلامت ہے ورنہ ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کو مٹانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔