چین کے صدر شی جن پنگ کا سری لنکا کے لئے 295 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ کا اعلان

پیر 23 جولائی 2018 13:07

چین کے صدر شی جن پنگ کا سری لنکا کے لئے 295 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ کا اعلان
کولمبو ۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے سری لنکا کے لئے 295 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اس گرانٹ کا اعلان گزشتہ روز اپنے دورہ سری لنکا کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

یہگرانٹ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے 230 کلومیٹر دور صدر میتھری پالا سری سینا کے آبائی علاقے میں پولوناروا میں چین کی معاونت سے تعمیر ہونے والے گردوں کے ہسپتال کے لئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ عمل دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اورعوامی سطح پر بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :