جیل میں سہولیات سے محروم رکھنے پر نوازشریف کی حالت تشویشناک ہوئی، مریم اورنگزیب

پیر 23 جولائی 2018 13:07

جیل میں سہولیات سے محروم رکھنے پر نوازشریف کی حالت تشویشناک ہوئی،  ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل میں سہولتوں سے محروم رکھنے پر ان کی حالت تشویشناک ہوئی,نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے، جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا شہبازشریف نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلی کو خط بھی لکھا تھا جس میں نوازشریف کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ واضح رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔