عیدالاضحی کس تاریخ کو ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

اگرایساہوگیا تو پھر چھٹیاں ہی چھٹیاں۔۔۔

پیر 23 جولائی 2018 13:17

عیدالاضحی کس تاریخ کو ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) ذی الحج کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے بعد عیدالاضحیٰ 22 اگست ہو گی۔ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحج کا چاند 12 اگست کی شام نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث یکم ذی الحج 13 اگست اورعید الاضحی 22 اگست 10 ذی الحج کو ہوگی۔اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ کو ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے۔ جبکہ فرزندان اسلام 21 اگست کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔