حسین لوائی منی لانڈرنگ کیس،

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی ،سماعت بغیر کارروائی ملتوی،(آج) پھر ہو گی

پیر 23 جولائی 2018 13:17

حسین لوائی منی لانڈرنگ کیس،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے حسین لوائی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ پیر کو منی لانڈرنگ کیس میں نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کی درخواست ضمانت کی سماعت بینک کورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

بینکنگ عدالت نے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کی(آج) منگل تک ملتوی کر دی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم حسین لوائی و دیگر پر 7 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، کیس میں ملزم حسین لوائی اور طحہ رضا عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :