تجارتی کشیدگی میں کمی کے لیے مکالمت ضروری ہے ، جی ٹوئنٹی اجلاس

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تجارتی اور جغرافیائی کشیدگی عالمی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ ہیں،اعلامیہ

پیر 23 جولائی 2018 13:30

تجارتی کشیدگی میں کمی کے لیے مکالمت ضروری ہے ، جی ٹوئنٹی اجلاس
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی تجارتی اور جغرافیائی کشیدگی عالمی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے صدور کے اجلاس کے اختتامی اعلامیے کی دستاویز میں کہاگیاکہ دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کے ان نمائندوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی تجارتی اور جغرافیائی کشیدگی عالمی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ ہیں۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اس عالمی اقتصادی خطرے کے تدارک کے لیے زیادہ جامع اور نتیجہ خیز مکالمت کی ضرورت ہے۔ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جی ٹوئنٹی کے وزراء نے یہ بات اجلاس کے اختتامی اعلامیے کے اس مسودے میں کہی ہے، جس میں حتمی منظوری سے قبل ترامیم ابھی ممکن تھیں۔

متعلقہ عنوان :