سرگودھا‘پٹرول پمپ کے کیشئر سے بنک کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے رقم چھین لی اور مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہوگئے

پیر 23 جولائی 2018 13:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پٹرول پمپ کے کیشئر سے بنک کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے رقم چھین لی اور مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے زخمی کیشئیر کو ہسپتال بجھوا کر تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ قریشیاں خوشاب کا علی پمپ پر کیشئیر ہے جو رقم جمع کروانے جا رہا تھا کہ کٹھہ چوک خوشاب بنک کے قریب ڈاکووں نے علی سے رقم چھین لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے علی کو زخمی کر دیا گیا۔ڈاکو فرار ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :