پاکستان میں ایک سال کے اندر 2.07 کروڑ ڈالر کا 509 کلو گرام سونا درآمدکیاگیا

پیر 23 جولائی 2018 13:51

پاکستان میں ایک سال کے اندر 2.07 کروڑ ڈالر کا 509 کلو گرام سونا درآمدکیاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان میں سونے کے درآمدی بل میں 24.28 فیصد اور حجم میں 15.68 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کے مطابق جولائی 2017 سے جون 2018 تک 2کروڑ7 لاکھ 13ہزار ڈالر کا 509کلوگرام سونا درآمد کیاگیا جبکہ مالی سال 2016-17 میں 1 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار ڈالر کا 440 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا، اس طرح سونے کے درآمدی حجم میں 69کلو گرام اور مالیت میں 40لاکھ46 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :