وولکس ویگن کا انجن سے مضر گیس کے اخراج پر گاڑیوں کی فروخت روکنے کا اعلان

پیر 23 جولائی 2018 13:54

وولکس ویگن کا انجن سے مضر گیس کے اخراج پر گاڑیوں کی فروخت روکنے کا اعلان
برلن ۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی وولکس ویگن نے انجن سے آلودگی پھیلانے والی گیس کے اخراج کے باعث گاڑیوں کی فروخت روکنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گاڑیوں کے کچھ ماڈلز کے انجنز سے آلودگی پھیلانے والی گیس کے اخراج کی شکایت پر گاڑیوں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر یکم اگست سے عمل کیا جائے گا۔ فوری طور پر 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد گاڑیوں کی ترسیل روکی جائے گی جس کیلئے کثیر منزلہ پارکنگ پلازے اور کھلے میدان کرائے پر حاصل کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :