Live Updates

25جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا، ملک جاویدحسین بیٹو

پیر 23 جولائی 2018 13:58

25جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا، ..
قصور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) 25جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف اور نئے پاکستان کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا‘بلے کا ووٹ ہی کامیابی کا نشان ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف قصورکے راہنما وسابق ضلع ناظم قصور ملک جاویدحسین بیٹونے کارنرمیٹنگ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 25جولائی عمران خان کی فتح کا دن ہوگااس لئے عوام کو چاہئیے کہ وہ 25جولائی کے دن انتخابی نشان بلے پر مہرلگائیں تاکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوکر برسراقتدارآئیں اور ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات