دفاترمیں کام کرنیوالے افرادوٹامن ڈی کی کمی کا زیادہ تر شکار ہوتے ہیں، ماہرین

پیر 23 جولائی 2018 13:58

دفاترمیں کام کرنیوالے افرادوٹامن ڈی کی کمی کا زیادہ تر شکار ہوتے ہیں، ..
قصور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) کینیڈین ماہرین نے کہا ہے کہ دفاترمیں کام کرنیوالے افرادوٹامن ڈی کی کمی کا زیادہ تر شکار ہوتے ہیں۔عالمی میڈیاکے مطابق کینیڈا کی ایلبرٹایونیورسٹی کے ماہرین کی تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دفاترمیں کام کرنیوالے افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق دفاترمیں کام کرنیوالے افرادمیں سے 91فیصدتک میں وٹامن ڈی کی کمی دیکھی گئی ہے جس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ وہ سورج کی روشنی میں صرف صبح اورشام میں نکلتے ہیں جبکہ زیادہ وقت دفترمیں گزارتے ہیں۔

ماہرین کا کہناہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں سورج کی تپش میں کمی ہوجاتی ہے جس کے باعث اس وقت سورج کی روشنی لینے والے افرادکے جسم میں وٹامن ڈی نہیں بن پاتا جبکہ وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہے اور دل کے امراض سمیت کینسرکا بھی خطرہ لاحق ہوجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :