پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت 31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 23 جولائی 2018 14:00

فیصل آباد۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروںکو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت 31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار پچھیتی کاشت میں تاخیر سے گریزکریں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔ انہوںنے بتایاکہ 31جولائی تک کاشت کی صورت میں پیٹھاکدو کاپھل اکتوبر میں پک کر تیار ہو جائیگا۔

انہوںنے بتایاکہ فصل کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرازمین کاانتخاب بہترین نتائج کا حامل ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار پیٹھاکدوکی پچھیتی کاشت کے وقت کھیت میں د و سے تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ چلائیں اور پٹڑیاں بنانے کیلئے 1/4 میٹر پر نشان لگائیں اور نشانوں کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر کے فاصلے پر 3بوری سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ ملاکر بکھیر دیں اور پٹڑیاں بنالیں ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار ایک ایکڑ کھیت کیلئے ایک کلوگرام بیج کو پٹڑیوں کے دونوں کناروں پر ایک ایک میٹرکے فاصلے پر بوئیں۔انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :