پاور ڈویژن نے عام انتخابات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے 2کنٹرول رومز قائم کر دئیے
کنٹرول روم اسلام آباد اور واپڈا ہائوس لاہور میں قائم کئے گئے،نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 25 جولائی کوپولنگ کے دوران اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی گئیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں سپیشل الیکشن کنٹرول رومز قائم کر دئیے،پولنگ کے دن انڈسٹری کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی
پیر 23 جولائی 2018 14:11
(جاری ہے)
ایک کنٹرول روم اسلام آباد جبکہ دوسرا واپڈا ہائوس لاہور میں قائم کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں قائم کنٹروم روم کی سربراہی پاور ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری وسیم مختار جبکہ لاہور کے کنٹرول روم کی نگرانی ایڈیشنل سیکر ٹری ڈاکٹر عامر احمد کریں گے۔
سیکر ٹری پاور ڈویژن رضوان میمن ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہی کی صورتحال کو خود دیکھیں گے جبکہ نگران وزیر توانائی سید علی ظفر کو بھی بجلی فراہمی کی صورتحال سے وقتا فوقتا آگاہ رکھا جائے گا۔پاور ڈویژن نے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر( این پی سی سی) اور بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو 25 جولائی کو ملک بھر میں پولنگ کے دوران اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایات دے دی ہیں۔ پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں سپیشل الیکشن کنٹرول رومز قائم کر دئیے ہیں جن میں متعلقہ آپریشن ڈائریکٹر پولنگ کے دن خود موجود ہونگے۔ترجمان کے مطابق تمام سب ڈویژنز لیول پر ایمرجنسی سٹاف اور ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں تاکہ کسی بھی فنی خرابی کا فوری تدارک کیا جا سکے۔تمام گرڈ سٹیشن پر سٹاف موجود ہوگا،پولنگ کے دن انڈسٹری کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،فیڈرز پر لوڈ کم رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کیئے گئے ہیں،تمام میٹیریل سٹور میں اضافی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تما ڈسکوز میں جنریٹرز دستیاب ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.