پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت

غم کی اس گھڑی میں ہم افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہیں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

پیر 23 جولائی 2018 14:11

پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان نے افغانستان میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے باہر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہم افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے باہر دہشت گرد حملے کی مذمت کی جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت اور اس کے خاتمے کے عزم کااظہا ر کیا ہے ۔