پاکستانی نیول چیف اور مالدیپ کے منسٹر ڈیفنس اینڈ نیشنل سکیورٹی اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات

علاقائی بحری امن کے قیام میں پاکستان نیوی اور مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس کوسٹ گارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا گیا

پیر 23 جولائی 2018 14:23

پاکستانی نیول چیف اور مالدیپ کے منسٹر ڈیفنس اینڈ نیشنل سکیورٹی اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان نیوی کے نیول چیف اور مالدیپ کے منسٹر ڈیفنس اینڈ نیشنل سکیورٹی اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے نیول چیف اور مالدیپ کے نیول چیف کی منسٹر ڈیفنس اینڈ نیشنل سکیورٹی اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

(جاری ہے)

جسں میں نیول چیف نے علاقائی بحری سکیورٹی گشت کے ضمن میں پاک بحریہ کے کردار و خدمات پر روشنی ڈالی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے علاقائی بحری امن کے قیام میں پاکستان نیوی اور مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس کوسٹ گارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا ہے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین موجود تعلقات میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔

متعلقہ عنوان :