جب فلمیں بنیں گی تو ہی گلوکار بھی مصروف ہونگے‘راگنی

پیر 23 جولائی 2018 14:27

جب فلمیں بنیں گی تو ہی گلوکار بھی مصروف ہونگے‘راگنی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایک بھی فلم کی کامیابی ساری انڈسٹری کے لئے تقویت کا باعث بنتی ہے ‘ جب فلمیں بنیں گی تو ہی گلوکار بھی مصروف ہونگے اور اسکے ہزاروں ہنر مندوں کے گھروں کے چولہے جلیں گے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے موجودہ دور میں فلموں کی کامیابی آئی سی یو میں پڑی انڈسٹری کے لئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اور ایسا ہرگز نہیں کہ فلم کی کامیابی سے صرف اس سے وابستہ لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ یہ پوری انڈسٹری کے لئے سود مند ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :